لاہور : لاہور سمیت پنجاب میں گیسٹرو، ڈائریا، خسرہ اور ہیٹ سٹروک کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے سرکاری ہسپتالوں سینکڑوں مریض رپورٹ ہوے
میو ہسپتال میں 45 جناح ہسپتال میں 20 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے،سروسز ہسپتال میں 35,کوٹ خواجہ سعید میں 08 مریض رپورٹ ہوئے، جنرل ہسپتال میں بھی 30 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے،شہر کے دیگر سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں بھی درجنوں مریض لائے گئے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں شدید گرمی سے چکر آنا اور نزلہ زکام اور بخار کے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔ شدید گرم موسم میں بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ، گرم موسم سے امراض قلب شوگر اور گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریض بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
طبی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، شہری ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استعمال کریں اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔ شہری پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔