آئندہ بجٹ میں اضافی ریونیو حاصل کرنےکیلئے نئے ٹیکس لگائے جانے کا امکان

آئندہ بجٹ میں اضافی ریونیو حاصل کرنےکیلئے نئے ٹیکس لگائے جانے کا امکان

کراچی:وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں اضافی ریونیو حاصل کرنےکیلئے نئے ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔


آئندہ بجٹ میں 2000 ارب  روپے  کا اضافی ریونیو حاصل کرنےکے لیے پٹرولیم مصنوعات پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے  سمیت نئے ٹیکسز عائد کیے جانے کا امکان ہے،  پٹرولیم مصنوعات پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے سے تقریباً 6 سو ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔فنانس بل میں تمام سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔


 سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے تقریباً ساڑھے5 سو ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے۔اضافی ٹیکس ہدف پورا کرنےکے لیے سیلز ٹیکس کی شرح مزید 1 فیصد بڑھنے کا امکان جس سے تقریباً 100 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ بھی 700 ارب روپے مزید حاصل کرنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں،  ذرائع کے مطابق اضافی ٹیکس ہدف پورا کرنےکے لیے سیلز ٹیکس کی شرح مزید ایک فیصد بڑھنے کا امکان جس سے اربوں روپے کا اضافی ریونیو تو متوقع ہے تاہم اس سے مہنگائی بھی بڑھنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے کچھ حلقوں کی جانب سے اس کی مخالفت بھی کی جارہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں