اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں ٹربیونل جج تبدیل کرنے کی منظوری

03:26 PM, 10 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں ٹربیونل جج تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ۔

الیکشن کمیشن نے  آج ٹریبیونل کی تبدیلی کیلئے اسلام آباد کے ایم این ایز کی درخواستوں پرامحفوظ فیصلہ سنادیا۔ ن لیگ ارکان قومی اسمبلی   کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے  لیگی ایم این ایز نے ٹریبونل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے جمعہ کے روز سماعت کی تھی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تین لیگی ایم این ایز نے ٹریبونل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ 

مزیدخبریں