خیبر پختونخوا میں آندھی ، طوفانی بارش، چھتیں اور دیواریں گرنے سے 28 افراد جاں بحق 

09:14 PM, 10 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور : خیبر پختونخوا میں آندھی، طوفانی بارش اور ژالہ باری سے 28 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور 60 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

  

بنوں میں ریسکیو کے ترجمان ابرار طارق نے بتایا ہے کہ صرف بنوں میں اب تک 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لکی مروت میں تین اور کرک میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں ابھی تک بنوں میں ہوئی ہیں اور اس تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اس طوفان میں بیشتر ہلاکتیں دیواریں اور چھتیں گرنے سے ہوئی ہے۔

مزیدخبریں