مداح تیار رہیں، عید کے بعد سرپرائز دوں گی: تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات

07:49 PM, 10 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز یافتہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مداح تیار رہیں عید کے بعد ایک بڑا سرپرائز دوں گی۔

  

ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ وہاج علی کے ساتھ انہوں نے پہلی مرتبہ کام کیا ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ تازگی سے بھرپور تھا۔ وہاج بہت میچور اداکار ہیں، جو کہانی میں اپنے کردار کے ساتھ بے حد انصاف کرتے ہیں، سکرپٹ پر مکمل طور پر عبور رکھتے ہیں۔

مہوش نے 123 واں فلم میں اپنی لک کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ اس فلم میں نبھائے جانے والے کردار کے لیے ساڑھی پہنی ۔ وہ اس فلم کے لیے پر امید ہیں کہ ان کے مداحوں کو فلم میں ان کا کردار اور لک دونوں ہی پسند آئیں گے، فلم کے ڈائیلاگز خلیل الرحمان قمر نے لکھے جو کہ ہر لحاظ سے خوبصورت ہیں۔

مہوش نے کہا کہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ سال میں ایک یا دو اچھے پراجیکٹس دیں تو 123 واں ان ہی میں سے ایک ہے، عید کے بعد اپنے مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دوں گی۔

مزیدخبریں