سمندری طوفان ’’ہائپر جوائے‘‘ شدت اختیار کرگیا، کراچی، ٹھٹھہ اور اورماڑہ خطرے میں 

06:33 PM, 10 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ شدت اختیار کر گیا ہے اور اس وقت کراچی سے 910 کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق ’بائپر جوائےاس وقت کراچی کے جنوب میں 910 کلومیٹر ، ٹھٹہ کے جنوب میں 890 کلومیٹر اور اورماڑہ کے جنوب مشرق میں 990 کلومیٹر دور ہے۔‘

محکمہ موسمیات کے مطابق ’اس دوران 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت بھی 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔‘

محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہی گیروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ 11 جون کے بعد سے کھلے سمندر کا رخ نہ کریں اور اس سسٹم کے خاتمے تک سفر سے گریز کریں کیونکہ بحیرہ عرب میں سمندر صورتحال مزید خراب ہو جائے گی اور اونچی لہریں بلند ہوں گی۔

دوسری جانب قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’این ای او سی میں بائپر جوائے کی پیش رفت پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔‘

محکمہ موسمیات کے مطابق ’سمندری طوفان کی ممکنہ پیش قدمی کے پیش نظر سندھ اور مکران کے ساحل پر 13 جون کی شام سے شدید بارشوں کی توقع ہے۔‘

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں چلنے سے ناقص اور کمزور عمارتوں کے ڈھانچوں اور بل بورڈز وغیرہ کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

مزیدخبریں