اسلام آباد:پرویز خٹک نے کہا کہ میرا کسی بھی دوسری جماعت سے وابستگی کا کوئی ارادہ نہیں۔ جہانگیر ترین کی پارٹی میں سیکریٹری جنرل کی آفر ہونے کی بھی تردید کر دی۔
سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سے جڑی قیاس آرائیوں کی تردید کرنے کے لیے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ " میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرا کسی دوسری سیاسی جماعت سے وابستگی کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی میری جہانگیر خان ترین سے کوئی ملاقات ہوئی ہے۔ میرے بارے میں میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور سراسر غلط ہیں۔"
I want to make it clear that I have no intention of affiliating with any other political party nor have I had any meetings with Jahangir Khan Tareen. The ongoing news circulating in the media about me is unfounded and completely false.
— Pervez Khattak (@PervezKhattakPK) June 10, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز خٹک کے جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے افواہیں سرگرم تھیں ۔ اس حوالے سے انہوں نےبیان میں کہا تھا کہ میں اپنی جگہ پر ہوں اور صوبے میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہوں۔ساتھ ساتھ انہوں نے جہانگیر ترین کی پارٹی میں سیکریٹری جنرل کی آفر ہونے کی بھی تردید کر دی۔