فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ فائنل ، نوواک جوکووچ اور کیسپر روود مد مقابل ہوں گے

12:29 PM, 10 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

پیرس: سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ ساتویں دفعہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے،   اتوار کے روز  نارو کے کھلاڑی  کیسپر روود کے مد مقابل  ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے ٹاپ اسپینش کھلاڑی کارلوس الکاریز کو و 3-6 ، 7-5 ، 1-6 اور 1-6  کی سکور کے ساتھ1 -3 سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔ 

دوسری جانب کیسپر روود نے جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیویر وکو سیمی فائنل میں 3-6, 3-6 اور 4-6 سکور کے ساتھ سٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے شکست دی۔ 

واضح رہے کہ جوکووچ اگر یہ فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئے تو وہ  23 گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیں  گے۔

مزیدخبریں