سی ایس ایس 2022 کا نتیجہ، ہزاروں میں سےصرف 374 امیدوار کامیاب

11:10 AM, 10 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروسز کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس  2022 کے  امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔  امتحان میں پاس ہونے کا تناسب صرف 1.85  فیصد رہا۔ 

کمیشن کے مطابق 20 ہزار 262 امیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کی جن میں سے 393 کامیاب ہوئے جبکہ 374  نے زبانی امتحان کے مرحلے میں جگہ بنائی۔ پاس ہونے والے امیدواروں میں  223 مرد امیدوار اور 151 خواتین امیدوار زبانی امتحان مرحلے تک پہنچے۔

تقرری کے لیے جن امیدواروں کی سفارش کی گئی تھی ان کی تعداد 237 تھی۔ ان میں سے 146 مرد اور 91 خواتین امیدوار تھے۔ سرکاری ویب سائٹ نے اب کامیاب امیدواروں کی فہرست ان کے متعلقہ پیشہ ور گروپوں یا خدمات کی تفصیلات کے ساتھ دستیاب کر دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے طلحہ رفیق نے اس فہرست میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور انہیں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز (PAS) کے لیے مختص کیا گیا۔ جبکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے  یاسر بلال، احمد حسن چٹھہ، محمد اویس سلطان، اور نعمان حفیظ نے بقیہ ٹاپ فائیو پوزیشنز  حاصل کیں۔ 

مزیدخبریں