اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ظاہر کی گئی۔
قومی ادارہ صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2ہزار322ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.17فیصد رہی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اسلام آباد میں 284ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اورمثبت کیسز کی شرح 0.35فیصد رہی۔