اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عام کا بیڑا غرق کردیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم امپورٹڈحکومت کا پیش کردہ عوام دشمن اور کاروبار مخالف بجٹ مسترد کرتےہیں۔ یہ میزانیہ مہنگائی اور معاشی نمو کے حوالے سے غیر حقیقی مفروضوں پرمشتمل ہے۔ 24% کا آج کا SPI واضح اشارہ دے رہا ہے کہ مہنگائی 25 سے 30 فیصد کے مابین ہوگی جو ایک طرف عام آدمی کا بیڑہ غرق کرے گی۔
اور دوسری جانب بلند شرحِ سود کے باعث معاشی ترقی کی رفتار کم کر دے گی۔ ہماری تمام تر ترقی پسند ٹیکس اصلاحات اورصحت کارڈ+کامیاب جوان جیسے عوام دوست منصوبے لپیٹے جا رہے ہیں۔ پرانے پاکستان کا یہ ایسا بےتخیل میزانیہ ہے جو قوم کیلئے مزید بوجھ اور تکلیف و آزار کا سامان کررہا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 10, 2022
عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی بلند شرحِ سود کے باعث معاشی ترقی کی رفتار کم کر دے گی۔ ہماری تمام تر ترقی پسند ٹیکس اصلاحات اورصحت کارڈ ،کامیاب جوان جیسے عوام دوست منصوبے لپیٹے جا رہے ہیں۔ پرانے پاکستان کا یہ ایسا بےتخیل بجٹ ہے جو قوم کیلئے مزید بوجھ اور تکلیف و آزار کا سامان کررہا ہے۔