کراچی : تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ مرحوم کے صاحب زادے احمد عامر نے پڑھائی۔
نیو نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامرلیاقت کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، ڈاکٹر فاروق ستارسمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
ڈاکٹر عامر لیاقت کو عبدللہ شاہ غازی کےمزار کے احاطے میں والد اور والدہ کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔
اس موقع پر عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ اور بچے بھی موجود تھے ۔اس سے پہلے عدالتی حکم پر ڈاکٹر عامر لیاقت کی میت کا معائنہ کیا گیا اور میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔پولیس عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانا چاہتی تھی تاہم لواحقین نے انکار کر دیا ۔