لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرا کی ساس ہونے کی دعویدار کی ہراساں کرنے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر فیصلہ دیا کہ پولیس درخواست گزار خاتون کو ہراساں نہ کرے۔
درخواست کی سماعت کے دوران دعا زہرا بھی عدالت میں پیش ہوئی اور سماعت مکمل ہوجانے کے بعد پولیس دعا زہرا کو لے کر روانہ ہوگئی۔
اس سے قبل کراچی سے لاہور آکرظہیر نامی لڑکے سے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئی۔