دبئی : سابق صدر پرویز مشرف کے خاندان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔ وہ گزشتہ 3 ہفتے سے اپنی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سابق آرمی چیف کے اکاؤنٹ سے کیے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر کی حالت انتہائی خراب ہے اور وہ اس سٹیج پر ہیں کہ جہاں سے صحت یابی ممکن نہیں ۔ ان کے اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
خاندان کی طرف سے سابق صدر کے چاہنے والوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ان کی آسانی کے لیے دعا کریں۔
واضح رہے کہ آج صبح خبر آئی تھی کہ سابق صدر پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر ہیں اور ہسپتال انتظامیہ نے ملاقات کیلئے ان کے اہلخانہ کو طلب کرلیا ہے۔ اس کے بعد بھارتی چینلز اور صحافیوں نے سابق صدر کے انتقال کی خبر چلا دی تھی ۔