لاہور: ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور میں دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں بوندا باندی کے امکان ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرگودھا ، خوشاب ، بھکر ، لیہ ، ملتان ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، جھنگ ، قصور ، خانیوال ، بہاولپور ، رحیم یارخان اور ڈی جی خان میں آندھی آسکتی ہے ۔ اندرون سندھ کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے ۔
دوسری جانب ، حکومتی دعووں کے باوجود شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا ، بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں ۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی آنکھ مچولی سے نیندیں حرام جبکہ معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں ۔