توہین مذہب مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری روکنے کے حکم میں 28 جون تک توسیع 

توہین مذہب مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری روکنے کے حکم میں 28 جون تک توسیع 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب سے متعلق مقدمات کی سماعت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کی گرفتاری روکنے کے حکم میں 28 جون تک توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے توہین مذہب سے متعلق مقدات پر سماعت کی اور سیکرٹری داخلہ کو مقدمات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ابھی جو مقدمات ہوئے ہیں، ان میں کیا ہوا؟ جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے بتایا کہ ہمیں معلوم ہی نہیں کہ ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں ہے۔ 
ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز نے دوران سماعت عدالت سے کچھ مہلت دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میں سیکرٹری داخلہ کی طرف سے رپورٹ پیش کر دیتا ہوں، جس پر عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی۔ 

مصنف کے بارے میں