مقبوضہ کشمیرمیں مودی، یہاں ان کے بزنس پارٹنر دہشت گردی کے پرچے کاٹ رہے ہیں: فواد چوہدری

مقبوضہ کشمیرمیں مودی، یہاں ان کے بزنس پارٹنر دہشت گردی کے پرچے کاٹ رہے ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کرانے کی مذمت کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا ’حماد اظہر اور شفقت محمود کے خلاف دہشت گردی کے پرچے کاٹے گئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں مودی کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی کے پرچے کٹوا رہا ہے یہاں اس کے بزنس پارٹنر تحریک انصاف کے رہنماؤں پر دہشت گردی کے پرچے کاٹ رہے ہیں، ہم اس بیہودہ روش کی سخت مذمت کرتے ہیں، جدوجہد جاری ہے انشاءاللہ۔‘ 


ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’ابھی علم میں آیا ہے محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت درجنوں تحریک انصاف کے رہنماؤ کو گرفتار کرنے کیلئے وارنٹ لئے گئے ہیں۔ عدالتوں کو تحریک انصاف کے کارکنان کا ریڈ زون آنا بہت برا لگتا ہے لیکن کارکنان کے اوپر وحشیانہ تشدد، جعلی دہشت گردی کے پرچے "Business As Usual" ہیں۔‘ 

واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ 
لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں شفقت محمود، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، ندیم بارا، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔ 
تھانہ شاہدرہ پولیس نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری نے کیلئے عدالت میں درخواست دی تھی جس پر ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں