شفقت محمود، حماد اظہر اور یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

09:23 AM, 10 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں شفقت محمود، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، ندیم بارا، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ 
تھانہ شاہدرہ پولیس نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری نے کیلئے عدالت میں درخواست دی تھی جس پر ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ شاہدرہ نے یاسر گیلانی،ندیم بارا، عدیل نواز، اعجاز چوہدری، اکرام عثمان ,حسان نیازی، زبیر نیازی, جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، امتیاز شیخ، عندلیب عباس، مراد راس، ڈاکٹر یاسین راشد اور میاں اسلم اقبال کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کئے ہیں۔

مزیدخبریں