پی پی 38 سیالکوٹ، ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کا ٹکٹ قیصر اقبال بریار کو مل گیا

11:35 PM, 10 Jun, 2021

لاہور: حکمران جماعت تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کیلئے قیصر اقبال بریار کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں قیصر اقبال بریار نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی اور سینیٹر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

دوسری جانب فردوس عاشق اعوان نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایک جانب عوام کی قیمتی جانوں کا تحفظ تو دوسری جانب روزگار اور خوراک کی فراہمی کو پی ٹی آئی حکومت نے دانشمندانہ فیصلوں سے یقینی بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز اور بہتر کرتے ہوئے ہر شہری کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا کر عوام کی زندگیاں محفوظ بنائی جائینگی۔

مزیدخبریں