لاہور: حکمران جماعت تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کیلئے قیصر اقبال بریار کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں قیصر اقبال بریار نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی اور سینیٹر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی اور چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ نیازی سے ملاقات۔ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ قیصر اقبال بریار کو جاری کردیا گیا۔ pic.twitter.com/9y2ZmUNyqU
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 10, 2021
دوسری جانب فردوس عاشق اعوان نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایک جانب عوام کی قیمتی جانوں کا تحفظ تو دوسری جانب روزگار اور خوراک کی فراہمی کو پی ٹی آئی حکومت نے دانشمندانہ فیصلوں سے یقینی بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز اور بہتر کرتے ہوئے ہر شہری کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا کر عوام کی زندگیاں محفوظ بنائی جائینگی۔