لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کو پائلٹ نے لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں اتار لیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد سے لاہور آرہے تھے کہ تیز آندھی کے باعث ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر نے پرانے ائر پورٹ پر لینڈنگ کرنا تھی لیکن شدید آندھی اور ہوا کے دباؤ کے باعث پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو گڑھی شاہو ریلوے سٹیڈیم پر اتار لیا ۔
ہنگامی لینڈنگ میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ہیلی کاپٹر کا عملہ محفوظ رہا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، عوام کی دعاؤں سے خیریت سے ہوں۔