بلوچستان کے دو اہم سیاسی رہنماؤں کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

10:52 PM, 10 Jun, 2021

کوئٹہ،بلوچستان کے 2 اہم سیاسی رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کیلئے رضامند ، بہت جلد باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جائے گا ۔ 

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے پی ‏پی میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

عبدالقادربلوچ کی سابق صدرآصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ‏پیپلزپارٹی میں شامل ہونےکا فیصلہ کیا۔

  ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ سمیت ن لیگ بلوچستان کےکئی اہم رہنما بھی پیپلزپارٹی میں شامل ‏ہوں گے۔

اس حوالے سے چنددنوں میں پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں سیاسی رہنما پی پی ‏میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ ثناءاللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ ن لیگ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجاً پارٹی سے ‏علیحدہ ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں