کوئٹہ،بلوچستان کے 2 اہم سیاسی رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کیلئے رضامند ، بہت جلد باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے پی پی میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
عبدالقادربلوچ کی سابق صدرآصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونےکا فیصلہ کیا۔
ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ سمیت ن لیگ بلوچستان کےکئی اہم رہنما بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے۔
اس حوالے سے چنددنوں میں پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں سیاسی رہنما پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ ثناءاللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ ن لیگ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجاً پارٹی سے علیحدہ ہو گئے تھے۔