فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے ملزم کو سزا سنا دی گئی

فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے ملزم کو سزا سنا دی گئی

پیرس ، فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے کو سزا سنادی گئی ۔ 28 سالہ ڈیمن ٹیرل نے صدر ایمانوئل میکرون کو سرعام تھپڑ مارا تھا ۔ 

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو تھپڑ مارنے والے ملزم کو چارماہ کی قید سنا دی گئی ۔ 

جنوبی فرانس کے علاقے ڈروم پہنچنے پر بیریئر کے پیچھے موجود شہری نے ان کے چہرے پر تھپڑ دے ‏‏‏مارا تھا۔اس موقع پر سیکورٹی گارڈ ز نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔  

 28 سالہ ڈیمن ٹیرل  قوم پرست دائیں بازو کے ‏نظریات سے متاثر تھا۔ملزم نے انتہا پسندوں کے کئی یوٹیوب چینلز سبسکرائب کر رکھے تھے اور ان کی فکر و نظریات ‏‏کے زیراثر تھا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ ملزم کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں اور نہ وہ ‏پہلے کبھی گرفتارہوا۔

ڈیمن ٹیرل قدیم مارشل آرٹس سکھانے والے کلب سے وابستہ ہے اور روایتی تلوار بازی کا بھی ‏‏شوقین ہے وہ مقامی طور پر مارشل آرٹس کا کلب بھی چلاتا ہے۔

 ملزم کو عوامی شخصیت کو تھپڑ مارنے لے الزامات عائد کر کے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں آج ‏عدالت نے ملزم کو الزامات ثابت ہونے پر 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

جنوب مشرقی شہر ویلنس کی عدالت نے ملزم کو 14 ماہ کی معطل سزا، کسی بھی سرکاری ادارے ‏کو چلانے اور 5 سال تک ہتھیار رکھنے پر پابندی کا بھی فیصلہ سنایا۔