امریکا کوفوجی اڈے نہیں دے رہے ، شبلی فراز

08:03 PM, 10 Jun, 2021

اسلام آباد، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ امریکا کو کسی قسم کے اڈے نہیں دے رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  ‏وزیراعظم اور وزیرخارجہ واضح بتا چکے ہیں امریکا کو پاکستان میں کسی قسم کے اڈے نہیں ‏دیئے جا رہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عالمی سطح پر ‏آئسولیشن میں نہیں جا رہے ہمارا کردار بڑھ رہاہے افغانستان کی صورتحال دیکھ لیں پاکستان نے کیسا ‏کردار ادا کیا ہے جب کہ بھارت سےبات چیت بھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرہیں بھارت اپنے ‏غیرقانونی اقدامات واپس لے پھر بات چیت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کےنعرےلگائےگئےلیکن حقیقت میں کچھ نہیں کیاگیا پہلی ‏مرتبہ عوام کوریلیف دینے کیلئےاقدامات اٹھائےجارہےہیں عوام کوریلیف دینےکیلئےمختلف ‏منصوبےشروع کیےگئےہی ہم نےجونعرہ لگایا اس پرعمل بھی کیاہےاورمزیدکررہےہیں۔

   شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت کاکام ہوتاہےایساماحول بنائےجس میں سرمایہ کاری ہو، بیرون ملک ‏پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کیلئےپلیٹ فارم بنایا ہماری حکومت نےکوروناجیسی وباکامقابلہ کیا، ‏حکومتی اقدامات کےثمرات عوام کوملناشروع ہوگئےہیں، معیشت کی بہتری حکومت اقدامات کی ‏واضح مثال ہے معیشت ترقی کررہی ہے،مسائل کے حل کی طرف جارہےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کپتان کی ہرایک کھلاڑی سےمتعلق اپنی اسٹریٹیجی ہوتی ہے رن ریٹ بڑھانے ‏کیلئے نئے پلیئر کو میدان میں اتارنا ہوتا ہے وزارت اطلاعات ہی دیکھ لیں میرے بعد نئے پلیئر فواد ‏آئے عوام کوریلیف کیسےدیاجائےوزیراعظم اہم فیصلےکررہےہیں۔

مزیدخبریں