پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ، اقتصادی سروے رپورٹ

07:35 PM, 10 Jun, 2021

اسلام آباد،پاکستان میں گدھوں کی تعداد بڑھ گئی 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اقتصادی سروے رپورٹ برائے سال 21-2020 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں گدھوں کی تعداد بڑھ گئی ہے لیکن گھوڑوں، خچروں اور اونٹوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔

اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ملک میں گدھوں کی تعداد 55 لاکھ تھی جو 1 لاکھ کے اضافے کے بعد 56 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جب کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 12 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جو پہلے 4 کروڑ 12 لاکھ تھیں۔ اس وقت ان کی تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ ہوچکی ہیں۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں بھیڑوں کی تعداد میں بھی 4 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جو پہلے 3 کروڑ 12 لاکھ تھے مگر اب 3 کروڑ 16 لاکھ ہوچکے ہیں۔

 سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ بکروں کی تعداد میں 21 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  بکروں کی تعداد 7 کروڑ 82 لاکھ سے تعداد 8 کروڑ 3 لاکھ ہوگئی ہے۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ، خچر 2 لاکھ اور ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ برقرار رہی ہے۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک سال کے دوران 19 لاکھ مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مویشیوں کی تعداد 4 کروڑ 96 لاکھ سے بڑھ کر 5 کروڑ 15 لاکھ ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں