شاہ رخ خان نے ہالی وڈسٹار " بیٹ مین " سے شادی کی خواہش ظاہر کردی

06:49 PM, 10 Jun, 2021

ممبئی ، بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ہالی وڈ سٹار " بیٹ مین " سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا ۔ 

مشہور ہالی ووڈ فلم ’بیٹ مین‘ میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے کرسچین بیل کو کون نہیں جانتا، یقینی طور پر ہالی ووڈ اداکار کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں لیکن حیران کن طور پر دنیا بھر میں مداحوں کی ایک طویل فہرست رکھنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان خود ہالی ووڈ اسٹارکرسچین بیل کے نہ صرف مداح ہیں بلکہ ان سے شادی بھی کرنا چاہتے ہیں۔

شاہ رخ خان ’بیٹ مین‘ کے اتنے بڑے مداح ہیں کہ ایک ٹی وی انٹریو میں کنگ خان نے کہا تھا کہ اگر یہ عجیب نہ ہوتا تو موقع ملنے پر میں ’بیٹ مین‘ کرسچین بیل سے شادی کرلیتا، میں ان سے بے حد پیار کرتا ہوں، وہ بہت کول آدمی ہیں، اس کے علاوہ کرسچین بیل نہ صرف امیر ہیں بلکہ ایک اچھے آدمی بھی ہیں۔ کنگ خان کی اس انوکھی خواہش پر اہلیہ کی طرف سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔ 

مزیدخبریں