لاہور: گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر پنجاب میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں اور وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدید لہر کے باعث پنجاب میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں اور اب پنجاب بھر کے سکول صبح 7 سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے جبکہ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اس کی تصدیق کی۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب بھر میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کے حوالے سے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے سکولوں کیلئے جاری کردہ نئے اوقات کار پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے جبکہ یہ فیصلہ گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں پنجاب بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کے فیصلے پر عملدرآمد کیساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے خلاف وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔