نئی دہلی ، گٹکا کھانے پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہن نے عین وقت پر دلہا کو قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ بارات آنے پر دلہن کے گھر میں خوشیوں کا سماں تھا کہ اچانک دلہن کی نظر گٹکا کھاتے دلہا پر پڑی۔
گٹکا کھاتے دلہا کو دیکھ کر دلہن کا موڈ آف ہوگیا اور دلہن کو یہ بات انتہائی ناگوار لگی اور اس نے صاف کہہ دیا کہ میں اس شخص سے شادی نہیں کروں گی ۔
دلہن کی یہ بات سن کر گھر والے لڑکی کو منانے کی کوشش کرتے رہے لیکن لڑکی اپنے فیصلے پر قائم رہی جس کے بعد شادی کی تقریب روک دی گئی ۔
بعدازاں لڑکے اور لڑکی والوں نے ایک دوسرے کو دیئے جانے والے تحائف واپس کردیئے اور بارات واپس لوٹ گئی۔