کورونا سے 2 کروڑ 10 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے، معیشت بہتر ہونا شروع ہوگئی: شوکت ترین

03:14 PM, 10 Jun, 2021

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ کورونا کنٹرول میں آگیا ہے اور معیشت نے ریکوری کرنا شروع کردی ہے۔کورونا کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے۔ 

اسلام آباد میں پری بجٹ پریس کانفرنس میں اقتصادی سروے پیش  کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ پچھلے سال حکومت نے خود کہا کہ ہماری گروتھ2.1 ہوگی۔

انہوں  نے کہا کہ  این سی او سی کا ایک چھت تلے بننا بہت بڑا عمل ہے۔کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کو اس سے روکا گیا۔ کورونا کی تیسری لہر بھی اب کنٹرول میں آچکی ہے۔کورونا میں ورکنگ پاپولیشن 56 ملین تھی جو گر کر 35 ملین پر آگئی۔2 کروڑ لوگ کورونا کے دوران آؤٹ آف جاب ہوگئے۔

شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم کی کورونا کے حوالے سے پالیسیز بہت زیادہ اہمیت کی حامل تھیں۔اس پر دوسرے صوبوں میں بھی شک و شبہات چل رہے تھے۔کورونا پر کنٹرول پانے سے 53 ملین افراد واپس آگئے۔پچھلے سال جولائی میں جو بجٹ ہوا اس میں حکومت نے کہا ہماری گروتھ 2 فیصد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو فیصلے لئے تھے،اس سے بہت فائدہ ہوا۔لارج اسکیل مینوفیکچرنگ نے بہت زیادہ گروتھ دکھائی جو 9 فیصد رہی۔زراعت کے شعبے نے 2.7 فیصد گروتھ دکھائی۔کپاس کی فصل تو تباہ ہوئی مگر دوسری 4 فصلوں نے ریکارڈ پیداوار دی۔اس وقت ریمیٹنس 26 بلین سے تجاوز کرچکی ہیں جو 29 بلین تک جانے کی توقع ہے۔

شوکت ترین  نے مزید کہا کہ ایک طرف آئل پروسیس بڑھی ہے،دوسری طرف فوڈ اور چینی امپورٹ کی گئی۔اوورسیز پاکستانیزکا وزیراعظم عمران خان سے ایک خاص تعلق ہے۔ملک میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا جو 29 فیصد سے زائد ہوا۔پاکستان کے فارن ایکسچینج کیلئے ترسیلات زر میں اضافہ بہت ضروری تھا۔پاکستان کا خسارہ سرپلس میں آنے سے معیشت نے ترقی کی۔

انہوں نے کہا کہ  فیٹیف میں پاکستان کی کارکردگی بہتررہی،اگلی بار بہتر نتائج آنے کی امید ہے۔ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن بہت بہتر چل رہی ہے۔4.2 ٹریلین پر پہنچ چکے ہیں جو پچھلے سال سے 18 فیصد زیادہ ہے۔

مزیدخبریں