کراچی : اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے وطن بیھجی جانے والی ترسیلات زر کی شرح گزشتہ سال مئی کی نسبت رواں سال مئی میں 34 فیصد زیادہ ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں بیرون ملک سے پاکستانیوں نے ڈھائی ارب ڈالرز بھیجوائے، ترسیلات زر کی شرح گزشتہ سال مئی کی نسبت رواں سال مئی میں 34 فیصد زیادہ ہے ۔
رواں مالی سال کے 11 ماہ میں بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر 26 ارب 70 کروڑ ڈالرز رہیں، رواں سال ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی11ماہ میں سعودی عرب سے7ارب ڈالر اور یو اے سی سے 5اعشاریہ 6 ارب ڈالرز پاکستان آئے۔
رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں برطانیہ سے 3 اعشاریہ 7 ارب ڈالر، امریکا سے 2 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز آئے۔