دنیا کے طاقت ور ترین شخص کو بیوی نے سب کے سامنے ڈانٹ دیا

11:30 AM, 10 Jun, 2021

لندن: دنیا کے طاقت ور ترین شخص بیوی سے ڈرتے ہیں اور انہیں سب کے سامنے ڈانٹ بھی بری نہیں لگتی بلکہ سیلوٹ کرنا پڑتا ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں امریکی صدر جوبائیڈن کی جو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق برطانیہ میں امریکی خاتون اول نے فوجیوں سے خطاب کیا اور اس موقع پر اپنے شوہر جو بائیڈن کو فوجیوں سے باتوں میں مشغول دیکھ کر ڈانٹ پلادی اور کہا ادھر توجہ دیں،اس پر امریکی صدر بائیڈن کو بیوی کوسیلوٹ مارنا پڑگیا۔

صدر جوبائیڈن نے بھی دورۂ برطانیہ میں وہاں تعینات امریکی فوجیوں سے خطاب کیا اور کہا کہ روسی صدرپیوٹن سے اگلے ہفتے ملاقات ہوگی، انہیں میں بتا دوں گاجو میں چاہتا ہوں کہ وہ جانیں،عالمی حدت امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

  

بائیڈن نے فوجیوں سےخطاب میں اپنے مرحوم بیٹے کا ذکر کیا جبکہ امریکی ایئر فورس کے جوانوں سے خاتون اول جل بائیڈن نے بھی خطاب کیا۔

خاتون اول کے خطاب کے وقت اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب صدر بائیڈن اِدھر اُدھر دیکھنے لگے تو خاتون اول نے توجہ دلا دی کہ جو! توجہ دو، امریکی صدر کو خاتون اول نے مزاقاً ڈانٹ پلادی، ڈانٹ کھا کر صدر بائیڈن فوراً سنبھل گئے اور بیگم کا خطاب سننے لگ گئے۔

واضح رہے کہ جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا کے صدر جو بائیڈن برطانیہ پہنچے ہیں، بطور صدر یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے، وہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے آج اور ملکہ برطانیہ سے اتوار کو ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر اپنے دورے میں جی 7 ممالک کے سربراہان، نیٹوحکام سےبھی ملاقات کریں گے، ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات 16 جون کو جنیوا میں ہوگی۔

مزیدخبریں