کورونا کے بعد آکلینڈ رہائش کیلئے سب سے بہترین شہر، کراچی 134 ویں نمبر پر

09:23 AM, 10 Jun, 2021

لندن: کورونا وبا کے بعد دنیا بھر میں رہائش کے قابل شہروں کی فہرست بھی بدل گئی اور نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ رہائش کے قابل سب سے بہترین شہر بن گیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق 2021 کیلئے جاری فہرست میں کم سے کم رہائش کے قابل شہروں میں شام کا شہر دمشق پہلے (140) جبکہ کراچی کا 7واں (134) نمبر ہے۔

اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے انفراسٹرکچر، تعلیم،استحکام اور صحت کے اعتبار سے 140 شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔

فہرست سے معلوم ہوا ہے کہ یورپی شہروں کا گراف نیچے آیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں آسٹریلیا،جاپان اور نیوزی لینڈ کی رینکنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

آکلینڈ نے کورونا کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے مثبت کردار ادا کیا اور جلد ہی اس کے شہریوں کو آزادانہ زندگی گزارانہ میسر آیا۔

دوسری جانب برطانیہ کا کوئی شہر ان 10 ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔آکلینڈ کے بعد دوسرا نمبر جاپان کے شہر اوساکا، تیسرے پر ایڈیلیڈ،چوتھے نمبر پر ویلنگٹن،5ویں نمبر پر ٹوکیو،چھٹے پر پرتھ،ساتویں پر زیورخ،8ویں پر جینیوا،9ویں نمبر پر ملیبرن جبکہ 10ویں نمبر پر آسٹریلوی شہر برسبین ہے۔

مزیدخبریں