ایل او سی پر بھارتی جارحیت، سینئر سفارتکار دفتر خارجہ طلب

04:18 PM, 10 Jun, 2020

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری پر سول آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں۔ 2020 میں بھارت نے 1296 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کی۔ رواں برس ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 7 شہری شہید جبکہ 98 شدید زخمی ہوئے، ایل او سی پر کشیدگی بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

بھارتی سفارت کار کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

خیال رہے گزشتہ روز بھارتی فورج نے جند روٹ سیکٹر کے گاؤں ڈیرہ شیر خان، سندھارا اور بامروچ میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا،۔فائرنگ کی زد میں آ کر 4 شہری زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل تھے۔

مزیدخبریں