بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی تاحال عدم واپسی مجرمانہ لاپرواہی اور شدید قابل مذمت ہے ،شہباز شریف

12:59 PM, 10 Jun, 2020

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش شدید مشکلات پر بے چینی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی تاحال عدم واپسی مجرمانہ لاپرواہی اور شدید قابل مذمت ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے پاس پیسے ختم اور ٹکٹ کے زائد کرائے وصول کرنے کی اطلاعات قابل افسوس ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ بیان دے کر بھول جاتے ہیں، بیرون ملک سفارتخانوں کے عدم تعاون کی شکایات عام ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عید الفطر سے قبل تمام پاکستانیوں کی واپسی کے اعلان کا کیا ہوا؟ زائد کرائے کیوں وصول کیوں کئے جارہے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی وطن واپسی کے لئے وزیراعظم، وزیرخارجہ، سفارتخانوں کی سفارشیں ڈھونڈنے پر مجبور ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ تقریر، بیان، دعوے چھوڑیں، حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کی عملی مدد کرے، ان کی واپسی کاواضح پلان اور تاریخ دے۔

مزیدخبریں