برطانیہ میں  16سالہ شراتی لڑکا بدترین قرار، 191 بار گرفتاری کا ریکارڈ قائم

12:33 PM, 10 Jun, 2020

لندن :برطانیہ میں ایک کمسن عادی مجرم نے بار بار جرائم کے ارتکاب کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جس پر اسے مقامی پولیس اور میڈیا میں بدترین شرارتی لڑکا قرار دیا گیا ہے۔

ایک برطانوی بچے نے قانونی بلوغت کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی جرائم کے ارتکاب کے سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے۔ ملزم کو 16 سال کی عمر میں 191 بار گرفتار کیا جا چکا ہے۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں آئینی بلوغت کی عمر 18 سال مقرر ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق کم عمر مجرم کو باربار اس لیے رہا کیا جاتا رہا ہے کیونکہ وہ قانونی طورپر بلوغت کی عمر کو نہیں پہنچا۔پولیس کے اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اسی علاقے کے ایک اور بچے کو پولیس نے 17 سال کی عمر سے پہلے ہی 151 بار گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پایا گیا کہ اسی پولیس یونٹ نے دو دیگر بچوں کو گرفتار کیا ان میں سے ایک کو 85 بار اور دوسرے 65 بار گرفتار کیا گیا ۔معلومات کے مطابق کینٹ کاؤنٹی میں بھی چار بچے ہیں جن میں سے ہر ایک کو پچپن سے زیادہ بار مختلف جرائم کے ارتکاب کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان میں ایک ایسا بچہ بھی شامل تھا جب وہ پہلی بار گرفتار ہوا تب اس کی عمر گیارہ سال تھی۔

مزیدخبریں