واشنگٹن :امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کو دھچکا لگا ہے.
کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کو 21 ملین ڈالر دیگا‘پاکستان جی 20 ممالک سے بھی قرض کی واپسی میں نرمی کیلئے سہولت حاصل کرے گا۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کو دھچکا لگا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے ضرورت مند افراد کی مالی امداد کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور امریکی حکومت نے بھی پاکستان کو 10 ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے، کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا پاکستان کو 21 ملین ڈالرز کی امداد فراہم کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ا یف کی 1 اعشاریہ 4 بلین ڈالر کی ریپڈ فنانس سہولت سے فائدہ اٹھایا، پاکستان جی 20 ممالک سے بھی قرض کی واپسی میں نرمی کے لیے سہولت حاصل کرے گا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کی اس غیر معمولی صورتحال میں مدد کی ہے۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی بالخصوص پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم (اے پی پی این اے) موجودہ صورتحال میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔