2 ہفتے لاک ڈاؤن، 2 ہفتے نرمی کی تجویز زیر غور نہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

2 ہفتے لاک ڈاؤن، 2 ہفتے نرمی کی تجویز زیر غور نہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا


اسلام آباد : ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی تجاویز پرعملدرآمد ضروری نہیں، 2 ہفتے لاک ڈاؤن، 2 ہفتے نرمی کی تجویز زیر غور نہیں، عالمی ادارہ صحت نے صرف وبا کو دیکھنا ہوتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ عوام نے سمجھا رمضان کے ساتھ کورونا وائرس ختم ہوگیا، رویے میں تبدیلی تک کورونا سے نمٹا نہیں جاسکتا، جو سیکٹرز بند ہیں وہ بند ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا عوام کیلئے جو بہتر ہے وہ فیصلے کرتے ہیں، کورونا کے ساتھ زندگی کو بھی چلانا ہے۔ظفر مرزا نے کہا کورونا کے معاملے پر سوچی سمجھی حکمت عملی اپنائی، آنے والے دنوں میں کورونا کیسز بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

حالات خراب ہوئے تو لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے، حکومت کے پاس لاک ڈاؤن کا آپشن موجود ہے، تمام صوبوں کی ضرورت کے مطابق بیڈز تقسیم کریں گے۔