لاہور : پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 702 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 255 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 385 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 43 ہزار 460، سندھ میں 41 ہزار 303، خیبر پختونخوا میں 14 ہزار 527، بلوچستان میں 7 ہزار 31، گلگت بلتستان میں 974، اسلام آباد میں 5 ہزار 963 جبکہ آزاد کشمیر میں 444 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 7 لاکھ 54 ہزار 252 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 799 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 36 ہزار 308 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 255 ہوگئی۔ سندھ میں 696، پنجاب میں 807، خیبر پختونخوا میں 610، اسلام آباد میں 57، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 62 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔