اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان جلد ہی وینٹی لیٹرز کی تیاری میں خود کفیل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیاں وینٹی لیٹرز کی تیاری میں ریسرچ کر رہی ہیں جبکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے ایک ہفتہ کے اندر ٹیسٹنگ کٹس تیار کی گئیں ہیں۔
چوہدری فواد حسین نے کہاکہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی بڑی واضح پالیسی ہے کہ ایس اوپیز پر پوری طرح عمل کیا جائے ، سماجی فاصلہ رکھا جائے اور دیگر حفاظتی اقدامات پر عمل کیاجائے کیونکہ پاکستان جیسے مما لک میں مکمل لاک ڈاﺅن مسئلہ کا حل نہیں۔
انہوں نے کورونا کے حوالہ سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے حکومت اور عوام کے کردار کو سراہا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر خفگی کا اظہار کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ اس مسئلہ کو فوری طور حل کیا جائے ۔