سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری ,جیالوں کا مختلف شہروں میں احتجاج

11:30 PM, 10 Jun, 2019

لاہور:سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا مختلف شہروں میں احتجاج ، نیب اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ۔


تفصیلات کے مطابق، حیدر آباد میں آصف زرداری اور فریال تالپورکی ضمانت مسترد ہونے اور سابق صدر کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا گیا ، پارٹی کارکنوں نے ہاتھ میں پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر نعرے بازی بھی کی گئی، جیالوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

گوجرانوالہ میں آصف زرداری کی گرفتاری پر جیالوں نے احتجاج کیا ، کارکنوں نے مینر چوک سے ڈی سی او آفس تک ریلی نکالی، احتجاج میں شریک کارکنوں نے آصف رزداری قدم بڑھاﺅ ہم تمھارے ساتھ ہیں کے نعرے لگا ئے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے 9 مقامات پر احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے، جیالوں نے فیروز پور کو ٹریفک کےلئے بند کر دیا جس کی وجہ سے میٹرو بس سروس بھی معطل کر دی گئی۔ احتجاج کے دوران کارکنوں نے نیب اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔

مزیدخبریں