لاہور : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے یوم آزادی کے نئے پراجیکٹ کے متعلق بھی اشارہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر معروف شوبز جوڑے کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ احد میر تیار رہیں آپ کو یوم آزادی پر کیپٹن سعاد کے روپ میں دیکھنے کے منتظر ہیں ۔
میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے احد رضا میر اور اداکارہ سجل کے لیے ان کی منگنی کے موقع پر نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا ۔