عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا ، شعیب ملک کی یووراج سنگھ کیلئے نیک تمنائیں

10:00 PM, 10 Jun, 2019

ممبئی : بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرز اور شعیب ملک نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر یووراج سنگھ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے  ،  بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مراز اور ان کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کی جانب سے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ان کے لیے نیک تنمائوں کا اظہار کیا ہے ،ثانیہ مرزا نے یووراج سنگھ کے ساتھ اپنی تصویر کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا نے یووراج سنگھ کا بیٹ تھام رکھا ہے جبکہ یووراج سنگھ ثانیہ مرزا کا ٹینس ریکٹ اٹھائے ہوئے ہیں ۔

اس موقع پر قومی کرکٹر شعیب ملک نے بھی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کی کہ یووراج سنگھ عظیم کرکٹر ہیں، زندگی کے نئے چیپٹر شروع ہونے پر ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں