اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت گرانے اور بنانے کا اختیار عوام کے پاس ہونا چاہئے ، اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، قومی اسمبلی اجلاس میں میری آواز کو دبایا گیا ، حکومت کے تین وزرا کو قومی اسمبلی میں بولنے کی اجازت دی گئی ، پیپلزپارٹی قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ، نیب کالا قانون ہے ، ایک عامر کا بنایا ہوا قانون ہے ، آج بھی وعدے کے مطابق بولنے نہیں دیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ سابق صدر زرداری پر سنگین الزامات کے باوجود دفاع کا حق حاصل ہے ، انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ ہم ڈرنے والی قوم نہیں ہیں ، آزاد اور جمہوری ملک میں عدلیہ پر حملے نہیں ہوتے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر بھی پابندی عائد کر رہی ہے ۔