دنیا بھر میں کافی کے شوقین افراد کی تعداد بڑھنے لگی

07:06 PM, 10 Jun, 2019

نیویارک:دنیا بھر میں کافی کے شوقین افراد کی تعداد بڑھنے لگی ، چھوٹے پیمانے پر کافی کی کاشت کرنے والے کسان پریشانی سے دوچار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کافی کے شوقین افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی ہے لیکن کولمبیا سے ویت نام تک چھوٹے پیمانے پر کافی کاشت کرنے والے کسان خام مال کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیں۔

کافی کی کاشت کے لیے سب سے اہم مرحلہ اس کے بیج کی تیاری ہے لیکن اب بیج کی قیمت تیزی سے نیچے گری ہے جس کی وجہ سے چھوٹے کاروباری حضرات کو اس بیج کی تیاری میں نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکہ سمیت یورپی ممالک میں کافی کے بیج تیار کرنے والے افراد اس کی قیمتوں میں تیزی سے کمی سے پریشانی سے دوچار ہیں ۔

مزیدخبریں