کراچی : سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عدالتی فیصلے کا احترام کرتی ہے ، قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آصف زرداری کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی جوکہ نااںصافی ہے ، ہم نے اپنے دور حکومت میں شیخ رشید ، چودھری شجاعت سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ۔
انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری پر کوئی مزاحمت نہیں ہوئی ، آصف زرداری نے خود گرفتاری دی ہے ، پیپلزپارٹی کے لیے جیلیں کوئی نئی نہیں ہیں ، فریال تالپور کے کوئی آرڈر جاری نہیں کیے گئے ہیں ۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے قومی اسمبلی سپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج کیا لیکن گرفتاری پر کسی قسم کی کوئی مذاحمت نہیں کی گئی ہے ۔