جاپان میں گھوڑوں کی پریڈ کے تہوار کا انعقاد

01:54 PM, 10 Jun, 2019

ٹوکیو: جاپان کے شمالی شہر اِیواتے میں اوائلِ موسم گرما کے سالانہ تہوار میں رنگ برنگی آرائشی چیزوں اور گھنٹیوں سے آراستہ درجنوں گھوڑوں کی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اِیواتے کے لوگ ہر سال چاول کاشت کرنے کے موسم کے اختتام پر ”چاگو چاگو“ نامی گھڑ تہوار مناتے ہیں جس کا مقصد جانوروں کی جانب سے ان کی مدد پر ان سے اظہارِ تشکّر کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ”چاگو چاگو“ کا لفظ گھوڑوں کی گھنٹیوں کی آواز سے لیا گیا ہے اور یہ تہوار تقریباً 200 سال قبل ایدو دور سے منایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں