رافیل نڈال نے 12 مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر ریکارڈ قائم کردیا

01:23 PM, 10 Jun, 2019

پیرس:سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے 12 ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت کر ریکارڈ قائم کردیا۔

وہ فائنل میں آسٹریا کے ٹینس سٹار ڈومینک تھیم کو شکست دیکر ایک گرینڈ سلام 12 مرتبہ جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ رافیل نڈال کا مجموعی طور پر 18 واں گرینڈ سلام ٹائٹل تھا جو انہوں نے اپنے نام کیا۔

فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میچ میں ہسپانوی سٹار ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریا کے حریف کھلاڑی ڈومینک تھیم کو 6-3، 5-7، 6-1 اور 6-1 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میگا ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نڈال نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انکے لئے یہ فتح بہت اسپیشل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات اپنے نام کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے سیمی فائنل میں ٹینس کی دنیائے کے شہرہ آفاق سربین کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ رافیل نڈال نے راجر فیڈرر کو مات دیکر فائنل کوالیفائی کی تھا۔

مزیدخبریں