دورہ جنوبی افریقہ،قومی انڈر19 ٹیم کا اعلان،روحیل نذیر کپتان برقرار

11:17 AM, 10 Jun, 2019

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی انڈر 19 ٹیم کا اعلان کر دیا، روحیل نذیر کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، روحیل کی زیر قیادت پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے حال ہی میں سری لنکا انڈر 19 ٹیم کو پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 3-2 سے شکست دی تھی اور روحیل 320 رنز بنا کر مین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔

قومی انڈر 19 ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے دوران 7 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ روحیل نذیر نے اپنے بیان میں کہا کہ سلیکٹرز نے اعتماد کر کے مجھے عزت بخشی جو کہ میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں ان کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے خوب جان لڑاﺅں گا۔ جنوبی افریقہ روانگی سے قبل قومی انڈر 19 ٹیم 11 سے 14 جون تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گی۔

اعلان کردہ سکواڈ کپتان روحیل نذیر، نائب کپتان حیدر علی، عباس آفریدی، اختر شاہ، عامر علی، باسط علی، فرحاد منیر، عرفان نیازی، محمد عامر، محمد حارث، محمد وسیم، قاسم اختر، صیام ایوب اور شیراز خان پر مشتمل ہے۔

ریزرو کھلاڑیوں میں خیام خان، محمد جنید، محمد طحہ، فہیم شاہ، نیاز خان اور سلیمان شفقت شامل ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ میں اعظم خان کوچ و مینجر، محتشم رشید اسسٹنٹ کوچ، فہیم شاہ فزیو تھراپسٹ، صبور احمد ٹرینر اور عثمان ہاشمی بطور اینالسٹ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

مزیدخبریں