فٹنس مسائل،لنکن باﺅلر نووان پرادیپ بنگلہ دیش کیخلاف ورلڈ کپ میچ سے باہر

11:07 AM, 10 Jun, 2019

لندن : سری لنکن فاسٹ باﺅلر نووان پرادیپ فٹنس مسائل کے باعث رواں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے، وہ نیٹ پریکٹس کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔

سری لنکن ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پرادیپ نیٹ پریکٹس کے دوران کوسل پریرا کو باﺅلنگ کراتے ہوئے سٹریٹ شارٹ روکنے کی کوشش میں ہاتھ کی انگلی زخمی کروا بیٹھے تھے، انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

ٹیم مینجر آسانتھا ڈی مل نے بتایا کہ پرادیپ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ ایک ہفتے میں مکمل فٹ ہو جائیں گے، اگر پرادیپ سو فیصد فٹ نہ ہو سکے تو ان کے متبادل کے طور پر کاسن راجیتھا کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں